گلوکارسجو سجاول کا9یں ویڈیوسانگ ’’عشق پلیکھے‘‘ کو ورلڈ وائیڈ ریلیز

گلوکارسجو سجاول کا9یں ویڈیوسانگ ’’عشق پلیکھے‘‘ کو ورلڈ وائیڈ ریلیز
گلوکارسجو سجاول کا9یں ویڈیوسانگ ’’عشق پلیکھے‘‘ کو ورلڈ وائیڈ ریلیز

لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارسجو سجاول نے اپنا9یں ویڈیوسانگ ’’عشق پلیکھے‘‘ کو ورلڈ وائیڈ ریلیز کردیا گانے کا نجی میوزک چینلز اور سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا ہے ویڈیوسانگ کو ہدایتکار فہیم فاضل نے ڈائریکٹ کیا جبکہ گانے کا میوزک اور اس کو تحریر گلوکار سجو سجاول نے خود ترتیب دیا ہے گلوکار سجو سجاول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ اپنے میوزک کے شوق کو جنون کی طرح پیار کرتا ہوں اب تک ا پنے میوزک البم سے 9ویڈیو سونگز تیار کرچکا ہوں گزشتہ سال میرا گانا برسات سپر ہٹ ہوا جس کو ڈرامے میں پلے بیک میوزک کے طور پر نشر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا میرا نیا ویڈیو ’’عشق پلیکھے‘‘ بھی میرے پرستاروں کو ضرور پسند آئے گا جس کی ویڈیو کو خوبصورت مقامات پر عکسبند کیا گیا ہے انہوں نے کہا گانے کو گزشتہ روز پاکستان دبئی یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں نشر کیا گیا ہے ملکی معروف میوزک چینلز اور سوشل میڈیا بھی حصہ بن چکا ہے جس کے پہلے ٹیزر کو دیکھنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں تک پہنچ چکی ہے سنےئر گلوکاروں کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو ملکی چینلز کا پرموٹ کرنا خوش آئند بات ہے نجی ٹی وی چینل نے میرے گانوں کو بہت پرموٹ کیا ہے جبکہ سوشل میڈیا بھی اب بہترین پلیٹ فارم بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنے اگلے ویڈیو میں کسی معروف گلوکار کے ساتھ مل کرایک کور سونگ تیار کروں گاجس کیلئے میری استاد راحت فتح علی خاں اور نصیبو لال سمیت دیگر کے ساتھ بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں کے پلے بیک سانگ کے ساتھ ایک نئی فلم میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا رہاہوں ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...