شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،دانیہ انور

شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،دانیہ انور
شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی،دانیہ انور

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہو ر(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دانیہ انورنے کہا ہے کہ شوبز پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی 'شوبز انڈ سٹری تباہی کا شکار ہوچکی ہے جبکہ غیر ممالک کی شوبز انڈسٹری کو وہاں کی حکومت ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی وڈ اور ہالی وڈ کی کامیابی اور ترقی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کی حکومت کی طرف سے اپنی انڈسٹری کی ہر طرح سے سپورٹ کی جاتی ہے ۔ مگر بدقسمتی سے پاکستان میں ہر حکومت نے ہماری انڈسٹری کو نظر انداز کیا ۔ زری خان نے کہا کہ فلم سازوں کو طرح طرح کی مشکلات کا سامنا ہے ،فلم بناتے ہے تو سینما نہیں ملتا اس صورتحال سے گھبرا کر لاتعداد سینماں کو گرا کر شادی ہال اور تھیٹروں میں تبدیل کردیا ہے ۔

مزید : کلچر