خاندانی عزت ہمیں ہراسانی کیخلاف خاموش رکھتی ہے، ماہرہ خان

خاندانی عزت ہمیں ہراسانی کیخلاف خاموش رکھتی ہے، ماہرہ خان
خاندانی عزت ہمیں ہراسانی کیخلاف خاموش رکھتی ہے، ماہرہ خان

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(نیٹ نیوز)ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اب بھی خاندان کی عزت کے لیے زیادتی جیسے واقعات پر بات کرنے اور اس کے خلاف آواز اٹھانے پر شرم محسوس کرتے ہیں لیکن اب پاکستان تبدیلی کے لیے تیار ہے۔برطانوی جریدے کو انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب بھی لوگ زیادتی جیسے موضوع پر بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں لیکن اب پاکستان میں تبدیلی آرہی ہے جس کی سب سے بڑی مثال زینب ہے جس کے ساتھ زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کرنے پر پوری پاکستانی قوم اٹھ کھڑی ہوئی۔ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’’ورنہ‘‘میں کام کرنے سے قبل وہ کافی نروس تھیں لیکن فلم کے موضوع کی وجہ سے اس میں کام کرنے کے لیے تیار ہوئی۔ ماہرہ خان نے اپنی آزادی کی وجہ اپنے خاندان اور کراچی میں رہائش کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہمارے والدین نے ہمیں ہر طرح کی آزادی دی لیکن وہ ہم پر نظر بھی رکھتے تھے۔ جس کی وجہ سے ہمیں ہماری ذمہ داریاں سمجھ میں آئیں اور معاشرے کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں پتہ چلا۔

مزید : کلچر