ہندی گانوں کے ریمیک کا رحجان ختم کرناہوگا، صوفی چوہدری

ہندی گانوں کے ریمیک کا رحجان ختم کرناہوگا، صوفی چوہدری

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے کہا ہے کہ ہر پرانے ہندی گانے کے ریمیک کے رحجان کوختم کرنیکی ضرورت ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار و گلوکارہ صوفی چوہدری نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ انہیں پرانے گانوں کے ریمیک پر کوئی خوشی نہیں ہوتی بلکہ اس رحجان کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں 10یا 12سال قبل ہندی گانوں اور پاپ گانوں کا ہٹ فیز تھا لیکن ہم ہندی فلموں کے لئے ہندی فلموں کے گانوں کو ریمیک کر رہے ہیں جسے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی انڈسٹری میں ریمیک کے بجائے نئے گانوں کو شہرت ملنی چاہئیے ۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...