ریڈیو پاکستان لاہور سے نغمہ نگار حزیں قادری کی یاد میں خصوصی پروگرام نشر

ریڈیو پاکستان لاہور سے نغمہ نگار حزیں قادری کی یاد میں خصوصی پروگرام نشر

لاہور ( فلم رپورٹر)ایف ایم 93 ریڈیو پاکستان لاہور نے ممتاز نغمہ نگار اور فلمی کہانی نویس حزیں قادری کی یاد میں خصوصی پروگرام نشر کیاجس کے راوی تھے ریحان اظہر اور راحت افزاء جبکہ تحریر و پروڈیوسر مدثر قدیر کی تھیں پروگرا م کی خاص بات اس میں شامل صدارتی ایوارڈ یافتہ گٹار رسٹ اور موسیقار سجاد طافو کی گفتگو تھی جنہوں نے حزیں قادری کے ساتھ اپنے گزرے وقت کی روداد سنائی اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے حزیں قادری کے لکھے ہوئے کئی نغموں کی بیک گراؤنڈ موسیقی نہ صرف ترتیب دی بلکہ ان کو گٹار اور دیگر موسیقی کے آلات پر پلے بھی کیا اپنی گفتگو کے دوران سجاد طافو نے ملکہ ترنم نورجہاں کا گایا ہوا فلم ’’مستانہ ماہی‘‘ کا گیت جس کے بو ل حزیں قادری نے لکھے تھے سیوں نی میرا ماہی کو گٹار پر پلے کرتے ہوئے اپنے فن کا نمونہ سامعین تک پہنچایا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...