’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘عرفان خان کی جذباتی پوسٹ

’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘عرفان خان کی جذباتی پوسٹ
’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے‘عرفان خان کی جذباتی پوسٹ

ممبئی (نیٹ نیوز) اداکار عرفان خان نے ایک نئی پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ علاج کے لیے امریکا نہیں بلکہ برطانیہ میں موجود ہیں۔برطانیہ میں دوران علاج انہوں نے اپنی ایک شیڈو تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انتہائی جذباتی الفاظ لکھے۔عرفان خان نے اپنی پوسٹ میں آسٹرین ناول نگار اور شاعر رائٹر ماریہ رلکے کی انتہائی جذباتی نظم لکھی کہ’خدا ہم سب سے بات کرتا ہے، جیسا کہ وہ ہم سب کو بناتا ہے، پھر رات کی تاریکی میں خاموشی سے وہ ہمارے ساتھ چلتا ہے، اور ہم اس سفر میں کچھ الفاظ آہستہ آہستہ سن لیتے ہیں۔اداکار نے لکھا کہ ’یہاں کچھ بھی مستحکم و مضبوط نہیں، تاہم خود کو کبھی شکست خوردہ نہ سمجھو اور آگے بڑھتے رہو، یہاں خوبصورتی بھی ہے، دہشت بھی ہے۔

، یہاں ایک شعلے کی طرح زندگی گزارو اور چمکنا سیکھو‘۔انہوں نے یہ پوسٹ برطانوی دارالحکومت لندن کے معروف ہوٹل ’دی ڈورسچر‘ سے شیئر کی۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...