اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں،ندا چوہدری

اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں،ندا چوہدری
اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں،ندا چوہدری

لاہور( فلم رپورٹر) سٹیج اور فلم کی نامور اداکارہ و پرفارمر ندا چوہدری نے کہا ہے کہ اچھے اور معیاری ڈراموں کی وجہ سے فیملیاں تھیٹر کا رخ کررہی ہیں۔بے ہودہ اور بے حیائی کے کلچر کا خاتمہ ہونا چاہیے۔پاکستانی تھیٹر دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان رکھتا ہے۔لہذا اس کے وقار اور معیار کو بحال رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔شائقین کا اعتماد حاصل کرنا ہی ہمارے لئے سب سے بڑی کامیابی ہے۔اس کی اصل وجہ عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے۔ اداکارہ نے کہا فی الحال میری اس وقت تمام تر توجہ تھیٹر کی طرف ہے ۔بڑی سکرین سے کوئی اچھی آفر ہوئی تو ضرور کام کرو گی۔لیکن میری پہلی ترجیحی تھیٹر ہے کیونکہ یہی میری اصل پہچان اور شہرت کا ذریعہ ہے۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...