ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتا،اسماء سیف

ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتا،اسماء سیف
ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتا،اسماء سیف

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل اسماء سیف نے کہا ہے کہاہے کہ فلم انڈسٹری میں تبدیلی نئے اور ٹیلنٹڈ فنکاروں کے ذریعے لائی جاسکتی ہے۔اسماء سیف نے کہا کہ ملک میں موجود ٹیلنٹ کی صلاحیتوں کااستعمال صحیح معنو ں میں نہیں کیاجاتایہی وجہ ہے کہ ہمارے آرٹسٹ بھارت کارخ کرتے ہیں اوربھارت نے ہمیشہ پاکستانی فنکارو ں کی صلاحیتوں کا بھرپور فائدہ اٹھایاہے۔انہوں نے کہاکہ سینئر فنکار اکیڈمی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ان کی راہنمائی میں نئے آرٹسٹ اپنے فن کو بہتراندازمیں اجاگرکرسکتے ہیں۔ فلمسا زو ں اورڈائریکٹرز کوچاہیے کہ وہ میرٹ پرنئے آرٹسٹوں کوفلموں میں کاسٹ کریں۔

مزید : کلچر