پریانکا اور سلمان 10 سال بعداکٹھے جلوہ گرہونگے

پریانکا اور سلمان 10 سال بعداکٹھے جلوہ گرہونگے

ممبئی(نیٹ نیوز) پریانکا اور سلمان 10 سال بعداکٹھے جلوہ گرہونگے۔پریانکا چوپڑا اور سلمان خان آخری بار 2008 میں ’گاڈ تسی گریٹ ہو‘ میں ایک ساتھ نظرآئے تھے۔اس سے قبل دونوں 2007 میں ’سلام عشق‘ اور 2004 میں ’مجھ سے شادی کرو گی‘ میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔اب دونوں قریبا ایک دہائی بعدآنے والی فلم ’بھارت‘ میں رومانس کرتے نظرآئیں گے۔ سلمان خان کے کیریئر کی بھی مہنگی ترین فلم بننے جا رہی ہے۔" بھارت‘ کے ڈائریکٹر علی عباس ظفر نے نیویارک میں پریانکا چوپڑا سے ملاقات کی اور اسے فلم میں کام کرنے کے لیے راضی کیا۔ذرائع کے مطابق پریانکا چوپڑا نے فلم میں کام کرنے پر راضی ہوگئیں ہیں۔

واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا گزشتہ 2 سال سے امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...