صحافتی خدمات کے ساتھ معیاری تقریبات روزنامہ پاکستان کا خاصہ ہے،شوکت اشفاق

صحافتی خدمات کے ساتھ معیاری تقریبات روزنامہ پاکستان کا خاصہ ہے،شوکت اشفاق

ملتان(فورم رپورٹر)روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بہار پاکستان مشاعرہ تقریبات کے حوالے سے اپنا پیغام دیتے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

ہوئے شوکت اشفاق ریذیڈنٹ ایڈیٹر نے کہا کہ روزنامہ’’پاکستان‘‘کا یہ خاصہ ہے کہ ہم صحافتی خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ عوام کیلئے مفت اور معیاری تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں،انہوں نے’’بہار پاکستان مشاعرہ‘‘کو ادب دوست شخصیات کیلئے تحفہ قرار دیا،شوکت اشفاق نے شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانے والے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز،گلستان پراپرٹی مارکیٹنگ گروپ،مستقبل پاکستان پارٹی اور محمد سجاد جہانیہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان اداروں کے تعاون سے ادب دوست شخصیات کیلئے مدتوں یاد رہنے والی تقریب بہار پاکستان مشاعرہ سجائی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی روزنامہ’’پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام تقریبات سجانے کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

شوکت اشفاق

مزید : ملتان صفحہ آخر