ادب کے فروغ میں روزنامہ پاکستان کے شانہ بشانہ،تقریبات سجاتے رہینگے،عمران اعظمی
ملتان(فورم رپورٹر)روزنامہ’’پاکستان‘‘اور ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )
شمع بناسپتی و کوکنگ آئل بنانیوالے ادارے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کے خصوصی اشتراک سے منعقد ہونے والے بہار پاکستان مشاعرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجر مارکیٹنگ محمد عمران اعظمی نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہمہ وقت روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے شانہ بشانہ ہے،ہم ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں ایسی مثبت تقریبات سجانے میں روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے ساتھ ساتھ ہیں،انہوں نے کہا کہ شاعروں کا کلام امید محبت،رواداری اور امن کا پیغام ہے،شاعر ہمیشہ ہی حساس ہوتا ہے اور معاشرہ پر گہری نظر رکھتا ہے،محمد عمران اعظمی نے کہا کہ ادب کے فروغ کیلئے ہم اپنا کردار جاری رکھے ہوئے ہیں۔