الیکشن ہونگے مگر لیٹ،آئندہ وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیے،جمشید دستی

الیکشن ہونگے مگر لیٹ،آئندہ وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیے،جمشید دستی

ملتان (سٹی رپورٹر) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے سرائیکی صوبے کے قیام کی یکم اپریل سے باضابطہ تحریک چلانے اور این اے 158شجاع آباد سے سرائیکی رہنماملک اللہ نواز(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

وینس کی عام انتخابات میں انفرادی طور پر حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ الگ صوبے کے قیام کے سلسلے میں زرداری گیلانی میرے ساتھ مناظرہ کر لیں میدان نہیں چھوڑوں گا چیئرمین نیب ٹرخا رہی ہے کہ نواز شریف ملک سے بھاگ جائے سینیٹ الیکشن میں اربوں روپے کی بولیاں لگیں آئندہ وزیراعظم چھوٹے صوبے سے ہونا چاہیئے الیکشن ہوتے نظر آ رہے ہیں مگر لیٹ ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے صدر ملک اللہ نواز وینس اور عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنماؤں عامر کرامت ، ظفر اقبال گرمانی، حافظ محمد اصغر سعیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا جمشید دستی نے مزید کہا کہ میں نے سرائیکی صوبے کے قیام کے لئے قومی اسمبلی میں دو مرتبہ بل جمع کرایا لیکن پیپلز پارٹی ، (ن ) لیگ سمیت سب نے دھوکہ دیا لیکن مخدوم شاہ محمود قریشی نے الگ صوبے کے قیام کی حمایت کی اور آج تک ساتھ کھڑے ہیں اور پی ٹی آئی بھی اپنے منشور میں الگ صوبہ کے قیام کو رکھے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کو نااہلی کے بعد تاج لنگاہ کی یاد آئی انہوں نے مزید کہا کہ ایک مافیا ہے جو ملک کو توڑنا چاہتا ہے اور ہمارے وسائل پرقبضہ کرنا چاہتا ہے مجیب الرحمن پاکستان کا دشمن تھا اور مودی بھی پاکستان کا دشمن ہے لیکن نواز شریف اس کی بو لی بول رہے ہیں اگر سرائیکی، بلوچ، پشتون، سندھی ایسی کوئی بات کرتا تو اس کی لاش پڑی نظر آتی کوئی نئے پاکستان کی بات کرتا ہے تو کوئی پرانے پاکستان کی بات کر رہا ہے قوم ان مکروہ چہروں کو پہچان چکی ہے انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف بولنے غدار ہیں جو قوم میں نفرت پھیلانا چاہتے ہیں اور نریندر مودی کو نواز شریف کے جانے کا زیاد ہ غم ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے مگر بے اختیار ہے منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن ہونا چاہیءں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جوتیوں کا سلسلہ ایک میسج ہے اور یہ جوتے ان کے خلاف ایک اشارہ ہیں جو سیاستدان عوام کے مسائل حل نہیں کریں گے ان کے ساتھ یہی حشر ہوگا ، انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطہ کی عوام کو الگ صوبہ سرائیکی چاہیئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوامی راج پارٹی اپنامنشور جاری کرے گی جس میں اولین ترجیح الگ سرائیکی صوبے کا قیام ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عوام راج پارٹی کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ ملک بھر میں امیدوار کھڑے کر سکے تاہم جنو بی پنجاب، کے پی کے میں امیدوار ضرور کھڑے کریں گے انہوں نے کہا کہ ملتان کے لوگ سوئے ہوئے ہیں انہیں جاگنا ہوگا اور الگ سرائیکی صوبہ کے حامیوں کو ووٹ دینا ہو گا انہوں نے کہا کہ جو اربوں کھربوں روپے لوٹ کر لے گئے ان کی واپسی ضرور ہو نی چاہیئے تاکہ انہوں نے کہا کہ عوامی راج پارٹی کے منشور میں کرپشن کی سزا موت ہے ، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مردہ گھوڑوں کو عوامی راج پارٹی کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر