ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں پنشنرز سیل قائم نہ ہوسکا،ون ونڈو سیل بھی ختم

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں پنشنرز سیل قائم نہ ہوسکا،ون ونڈو سیل بھی ختم

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں پنشنرز سیل قائم نہیں ہوسکا ہے جبکہ 1سال قبل قائم کردہ ون ونڈو سیل بھی ختم کردیا ہے جس کیوجہ سے بزرگ پنشنرز کو شدید پریشانی کا(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

سامنا کرنا پڑرہا ہے بتایا گیا ہے حکومت پنجبا نے صوبہ بھر کے ڈیپارٹمنٹ کو ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز کے ڈاکومنٹس تیار کرنے کی ہدایات جاری کررکھیں ہیں ان ہدایات کے مطابق پنشنرز ازخود اپنے محکمہ اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نہیں جائے گا بلکہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹس یہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے ان ہدایات کا بنیادی مقصد ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو سرخ فیتہ سے بچانا ہے تاکہ وہ دفاتر کے دھکے نہ کھاتے پھریں ان ہدایات کے بعد نہ تو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس نے ون ونڈو سیل قائم کیا اور نہ ہی صوبائی محکمہ جات کی جانب سے کوئی کارکردگی دکھائی ہے،ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور پنشنرز تاحال اپنے دستاویزات خود تیار کروارہے ہیں اور کلریکل سٹاف کے رویہ کیوجہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔

پنشنرز سیل

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...