عدالت عالیہ نے سیوریج منصوبہ مکمل نہ کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر واسا کو آج طلب کرلیا

عدالت عالیہ نے سیوریج منصوبہ مکمل نہ کرنے سے متعلق شہری کی درخواست پر اسسٹنٹ ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مقررہ وقت میں سیوریج کا(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کام مکمل نہیں کرنے پراسسٹنٹ ڈائریکٹرواساملک خضرحیات کوآج عدالت طلب کرلیاہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات شمس آبادکالونی بلاک بی کے رہائشی محمدطارق کی درخواست پرسماعت کے بعددئیے ہیں جس میں مؤقف اختیارکیاگیاتھاکہ گزشتہ برس سیوریج لائن بچھانے کے لئے شمس آباد کالونی کی تمام سڑکیں ادھیڑدی گئیں جس کے خلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتو 26 مئی 2017 ء کوسب انجنیئر نے عدالت میں یقین دہانی کرائی کہ 2 سے3 ماہ میں تمام کام مکمل کردیاجائیگا لیکن آج تک کئی ماہ گذرنے کے باوجودمذکورہ کام مکمل نہیں کیاگیاہے اس لئے کارروائی کرنے کاحکم دیاجائے۔

سیوریج منصوبہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...