سی ای او سمیت ایجوکیشن افسران کا مختلف سکولوں کا اچانک معائنہ

سی ای او سمیت ایجوکیشن افسران کا مختلف سکولوں کا اچانک معائنہ

ملتان(جنرل رپورٹر)سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی ملتان رئیس اعوان کے سکولوں پر چھاپے ، نورجہان گرلز ہائی سکول میں انتظامات ناقص ہونے پر ناراضی کا اظہار ، تفصیل کے مطابق سی ای او (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ایجوکیشن ملتان نے گزشتہ روز شیر شاہ روڑ کے کنارے واقع تین سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور کلاسوں کو چیک کیا انہوں نے نورجہاں گرلز ہائی سکول کے دورے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال ، کلاسوں میں ڈسپلن نہ ہونا اور سکیورٹی کے معاملے پر ایس او پی پر عمل نہ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا اور اس کی لاگ بک میں تحریری بھی کردیا کہ گزشتہ سال اس سکول کے دورے کے دوران جو اقدامات کرنے کا کہاگیا تھا وہ پورے نہیں کئے گئے جو افسوس ناک ہے جو ہیڈمسٹریس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ، انہوں نے پرائمری سکول الحسنین سکول کادورہ کیا اور ہیڈ ماسٹر کی کارکردگی کو سراہا ، اطلاعات کے مطابق ڈی ای او سکینڈری ریاض خان نے ٹاٹے پور میں سکولوں کا دورہ کیا اور محکمہ کی طرف سے آنے والے ایس او پیز کے مطابق انتظامات کرنے کی ہدایت کی ، دوسری طرف ڈپٹی ڈی ای او رانا ولایت علی نے بھی 5سکولوں کو چیک کیا انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ آدھا گھنٹہ قبل سکول آئیں تاکہ طلبا کو گیٹ پر ریسو کرسکیں اورچھٹی کے بعد تمام طلبا کی واپسی تک سکول میں موجود رہیں ۔

سکولوں کا معائنہ

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...