صوبائی وزیرزراعت نعیم بھابھہ کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے‘ رہن شدہ جائیداد29مارچ کو نیلام کرنیکا حکم

صوبائی وزیرزراعت نعیم بھابھہ کروڑوں روپے کے نادہندہ نکلے‘ رہن شدہ ...

ملتان،وہاڑی(کبر نگا ر خصوصی ،بیورورپورٹ،نا مہ نگار)صوبائی وزیر زراعت (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

نعیم خان بھابھہ کروڑوں روپے کا نا دہندہ نکلا ، صوبائی وزیر نے میلسی کی بینک سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد قرضہ جا ئیداد رہن رکھ کرلیا تھا بروقت ادائیگی نہ ہونے پر بینک انتظامیہ نے بینکنگ کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر بینکنگ کورٹ نے رہن شدہ جائیداد کو 29مارچ بروز جمعرات نیلام کرنے کا حکم دے دیا ، واقعات کے مطابق صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھا بھہ نے حبیب بینک میلسی برانچ سے 32ایکٹر رقبہ رہن رکھ کر1کروڑ 86لاکھ 18ہزار سے زائد قرضہ حاصل کیا مگر مقررہ وقت پر قرضہ ادا نہ کیا جس پر حبیب بینک حکام نے قرضہ کی وصولی کے لیے بینکنگ کورٹ سے رجوع کرلیا جس پر گزشتہ اور بینکنگ کورٹ نمبر11ملتان کے جج ملک مشتاق احمد اوجلہ نے 29مارچ بروز جمعرات رقبہ 32ایکٹر نیلام کرنے کا حکم دے دیا اور حبیب بینک برانچ سے نیلامی کا بینر آویزاں کردیا رابطہ پر صوبائی زراعت نعیم خان بھا بھہ نے موقف میں بتا یا کہ میرے چند پارٹیرز نے قرضہ لیا تھا اور جس میں میرا نا م استعمال کیا گیا ہے معاملہ نمٹا دیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر نادہند

مزید : ملتان صفحہ آخر