ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدیداروں نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا
ملتان(خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن ملتان کے نومنتخب عہدیداروں نے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
اپنے عہدوں کاچارج سنبھال لیاہے۔اس ضمن میں سینئروکلاء4 نے گزشتہ روزعہدوں کاچارج نومنتخب صدرخالداشرف خان اورجنرل سیکرٹری ملک محمدعثمان بھٹی کوان کے کمروں میں بٹھا کرحوالے کردیا۔اس طرح باقی عہدیداروں کوبھی چارج سونپ دیاگیاہے۔اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔