جلد انتخابی مہم کا آغاز،نتائج2013ء کے الیکشن سے مختلف ہونگے،یوسف رضا

جلد انتخابی مہم کا آغاز،نتائج2013ء کے الیکشن سے مختلف ہونگے،یوسف رضا

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ‘ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ الیکشن 2018کے نتائج ‘الیکشن 2013سے مختلف ہوں گے کیونکہ الیکشن(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

2013میں پیپلز پارٹی کو سازش کے تحت الیکشن پراسیس سے محروم رکھا گیا ‘پیپلز پارٹی اب بہت جلد بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کرے گی۔ گزشتہ روز قصبہ مڑل‘ بستی کھوکھراں اور باقر پور کے دورے کے دوران عمائدین علاقہ اور مختلف برادریوں کے سربراہان سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری 4اپریل سے جنوبی پنجاب کا دورہ شروع کریں گے اور سیاسی ‘ سماجی ‘ تاجر‘کسان ‘ مزدور رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر کے افراد سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے انقلابی پارٹی منشورکے بارے میں بتائیں گے ‘ انہو ں نے کہا کہ 2013کا الیکشن آراوز کا الیکشن تھا ۔ مسلم لیگ (ن) کو پلاننگ سے کامیاب کرانے والی قوتوں کو بعد میں احساس ہوا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو سائیڈ پر کرکے غلط کیا تھا ‘ نواز شریف سے توقعات پوری نہیں ہو سکیں اور پیپلز پارٹی ہی وفاقی جمہوری جماعت ہے ۔انہو ں نے کہا کہ الیکشن 2013میں پیپلز پارٹی کوجلسے کرنے سے روکا گیا ‘پیپلز پارٹی جب بھی جلسہ کرنے لگتی تو سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنایا جاتا ‘ انہوں نے کہا کہ ان کے فرزند عبدالقادر گیلانی اور علی موسی ٰ گیلانی الیکشن میں حصہ لیں گے اور اگر پارٹی نے چاہا تو وہ بھی کسی حلقے سے الیکشن لڑیں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ‘ سابق ایم پی اے ڈاکٹر جاوید صدیقی اور ضلعی صدر کامران عبداللہ مڑل تھے ۔ مختلف برادریوں کے سربراہان اور عمائدین نے سید یوسف رضا گیلانی سے الیکشن میں حصہ لینے کا پرزور مطالبہ کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر