ٹی بی کے مرض کے عالمی دن کے حوالے سے نشتر یونیورسٹی،ہسپتال میں واک ،ڈاکٹروں،طلبہ کی شرکت

ٹی بی کے مرض کے عالمی دن کے حوالے سے نشتر یونیورسٹی،ہسپتال میں واک ...

ملتان(وقائع نگار)ٹی بی کے مرض کے خلاف عالمی دن کے حوالے (بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

سے گزشتہ روز نشتر میڈیکل یونیورسٹی وہسپتال میں آگہی واک ہوئی،جس کا اہتمام نشتر ہسپتال کے شعبہ امراض سینہ و ٹی بی کنٹرول پروگرام کی جانب سے کیا گیا،واک کی قیادت وائس چانسلر نشتر پروفیسر ڈاکٹرظفر حسین تنویر نے کی،جس میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر اعظم مشتاق سمیت ڈاکٹروں،طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر ماہرین امراض نے شرکاء کو ٹی بی کیمرض،علامات، احتیاطی تدابیر و علاج معالجہ کے حوالے سے آگاہ کیا، انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ ٹی بی قابل علاج مرض ہے اور مریض باقاعدگی سے ادویات کا کورس مکمل کرکے اس مرض سے نجات حاصل کرسکتا ہے،حکومت کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں،مراکز صحت پر ٹی بی کے مفت علاج و تشخیص کی سہولت حاصل ہے، ٹی بی ڈاٹس پروگرام کے تحت مریض کو رجسٹرڈ کرکے مفت ادویات مہیا کی جاتی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر