توہین عدالت کی درخواستوں میں میئرملتان کی جانب سے وکالت نامہ جمع نہ کرانے،پیش نہ ہونے پرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری،سماعت آج تک کیلئے ملتوی

توہین عدالت کی درخواستوں میں میئرملتان کی جانب سے وکالت نامہ جمع نہ ...

ملتان(خبر نگار خصوصی)سول جج ملتان نے میونسپل کارپوریشن ملتان کی(بقیہ نمبر54صفحہ12پر )

جانب سے ترقیاتی کاموں کے لئے ٹینڈرزجاری کرنے سے روکنے اور عدالتی حکم پرعمل نہیں کرنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں میں مئیرملتان کی جانب سے وکالت نامہ جمع نہیں کرانے اورپیش نہیں ہونے پرضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کییونین چیئرمینوں جلیل خان بابر،عمران رشیدسلہری،منورعلی قریشی،اعجازججی ڈوگر،محمدعباس ارائیں،شیخ طاہرعلی،ملک عاصم کالرو،خواجہ سلیمان صدیقی،ممبران میونسپل کارپوریشن بلال خان،شوکت مسیح،سعدیہ بھٹہ،قربان فاطمہ،سبین گل،فہمیدہ چوہان،مہنازاسلم بھٹہ اورافشاں گلزارسمیت 40 چیئرمین وممبران نے درخواست توہین عدالت دائرکی تھی کہ ورلڈبنک سے حاصل گرانٹ کے تحت حکومت پنجاب کی جانب سے پنجاب شہری نظام کی بہتری کے پراجیکٹ کے تحت کروڑوں روپیسے زائدکی رقم جاری کی گئی جس کے لئے کارپوریشن کی جانب سے مذکورہ فنڈزغیرقانونی اور سیاسی مقاصد کے لئے استمعال کرنے کامنصوبہ بناتے ہوئے صرف صوبائی حلقہ 196 میں خرچ کرنے کے لئے ٹینڈرز جاری کرنے کیخلاف فاضل عدالت سے رجوع کیاتوعارضی حکم امتناعی جاری کردیا گیا لیکن عدالتی حکم 26 فروری کوموصول ہونے کیباوجود27 فروری کوٹینڈرجاری کردئیے گئے اورعدالتی حکم کی دھجیاں بکھیردی گئیں اورمشترکہ نیت سے توہین عدالت کرنے پرمذکورہ افرادکوطلب کرکے سزادی جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...