بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) بھاٹی گیٹ کے علاقے سے 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر 55سالہ نامعلوم شخص کی لاش پڑی دیکھ کر مقامی دکاندار نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی جسے بعد ازاں ناکامی پر مردہ خانے منتقل کر دیا پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا جس کی موت نشہ کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔

مزید : علاقائی