متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے،فضل الرحمن

متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے،فضل الرحمن

ملتان (سٹی رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ دینی مدارس امت میں وحدت اتفاق و یگانگت کی علامت ہیں امت مسلمہ کی دینی ضرورتوں کو پورا کرنے میں(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

دینی مدارس کا اہم کردار ادا کر رہیں ہیں سوچی سمجھی سازش کے مدارس کو نشانہ بنایا جا رہاہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام مذہبی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ قاسم العلوم گلگشت ملتان میں کوٹ ادو میں منعقدہ نظام مصطفی جلسہ کی کامیابی پر مبارکباد دینے والوں سے ملاقاتیں کرتے اور مٹھائی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفا ق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، جامعہ کے مہتمم مولانا اسعد محمود ،جامعہ کے شعبہ تعلیم کے سربرا ہ، مولانا محمد اکبر ، جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ، مولانا حبیب اکبر، مولانا غلام مصطفی فردوسی ، مولانا ناصر موہانی سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاہے کہ ینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو طلبا کو قر آن مجید حفظ کرانے کے ساتھ ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی کر رہے ہیں، انہوں نے جمعیت علماء اسلام نے ماضی میں بھی ان مدارس کی سرپرستی کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتی رہے گی اور ان دینی مدارس کے خلاف ہونے والی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...