میئر ملتان کو ہٹانے کیلئے ایم ڈی جی کی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل

میئر ملتان کو ہٹانے کیلئے ایم ڈی جی کی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل

ملتان (سٹی رپورٹر)مےئر ملتان نوید ارائیں کو عہدے سے ہٹانے کے لئے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہے یوسی 15کے آفس میں ہونے والے(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

اجلاس میں شریک یوسی چےئر مینوں کی بڑی تعداد نے میونسپل کارپوریشن ملتان اور ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے گورنر پنجاب اور سنیٹر رانا محمود الحسن نے گروپ کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کر دیا ہے اجلاس میں مےئر کی حمایت کرنے پر سابق ایم این اے طارق رشید اور ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی ، کی جنرل الیکشن میں بھرپور مخالفت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اجلاس میں شریک مسلم لیگ ن کے سٹی صدر رانا شاہد الحسن نے ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کو جلد خوش خبری دینے کا بھی اعلان کیا ہے اجلاس کی کاروائی کا آغاز پر چےئرمین مرزا سرفراز نے کہاہے کہ سیاسی وابستگی سے بالا طاق ہو کر جنرل انتخابات میں ڈویلپمنٹ گروپ کے نامزد امیدوار ایم این ایز اور ایم پی ایز کو سپوٹ کی جائے گی خواہ اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے کیوں نہ ہو جس پر اعجاز رجوانہ نے کہاہے جنرل انتخابات میں اپنی اپنی پارٹیوں کے امیدواروں کو سپوٹ کیا جائے اور ہر چےئر مین اس فیصلے میں آزاد ہو ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر