ہمارا ملک فرقہ واریت اور دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا،طاہر امین

ہمارا ملک فرقہ واریت اور دہشتگردی کا متحمل نہیں ہوسکتا،طاہر امین

ملتان(جنرل رپورٹر)شعبہ ہسٹری سولائزیشن سٹڈیز بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام دو روزہ پہلی بہاء الدین زکریایونیورسٹی پوسٹ گریجوایٹ ہسٹری کانفرنس منعقد ہوئی. جس(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کی صدارت وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کی. مہمان خصوصی ارفرٹ یونیورسٹی جرمنی کے پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک تھے. جبکہ شعبہ تاریخ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرزاق شاہد بھی موجود تھے.کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے کہا ہے کہ ہمارا ملک مذہبی فرقہ واریت اور دہشت گردی کا متحمل نہیں ہوسکتا اور ہمیں مذہبی رواداری اور برداشت کو فروغ دینا چاہیے . انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر جمال ملک نے بے حد مدلل گفت گو کی ہے جس سے شعبہ تاریخ کے طلباء و طالبات اور ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز بھرپور مستفیذ ہوئے ہیں. کانفرنس کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر جمال ملک نے طلباء طالبات کو تاریخ نویسی کے رموز سے آگاہ کرتے ہوئے تاریخ نویسی عنوانات کے تنوع اور نظریات کے مابین مذاکرہ کی روایت کو مظبوط بنانے پر زور دیا ان کے نقطہ نظر میں ڈائیلاگ اس وقت کی اہم ضرورت ہے اور موئرخ کو اس ضمن میں اپنا مثبت کردار بہر صورت ادا کرنا ہوگا. انہو ں نے موجودہ حالت میں روشن خیال مذہبی سوچ اور حقیقت پر مبنی مذہبی تاریخ نویسی کی اہمیت و افادیت کو بھی اجاگر کیا. چیئرمین شعبہ ہسٹری سیویلائزیشن سٹڈیز ڈاکٹر محمد شفیق بھٹی نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا. شعبہ کے اساتذہ کرام ڈاکٹر تراب الحسن سرگانہ ، ڈاکٹر فرحین الطاف ، یاسر سیال ، ریحان اقبال ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے کانفرنس میں شرکت کی.

مزید : ملتان صفحہ آخر