پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ،کی پنچ آپریٹر حراست میں لے لئے گئے

پنجاب کانسٹیبلری سکینڈل،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ،کی پنچ آپریٹر حراست میں لے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(نمائندہ خصوصی)نیب ملتان نے پنجاب کانسٹیبلری ملتان سکینڈل میں سابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر باسط مقبول ہاشمی اور کی پنچ آپریٹر شکیل احمد کو ڈسٹرکٹ جیل سے حراست(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )
میں لے لیا جس کے بعد انکوائری آفیسر نے پہلے سے گرفتار سینئر آڈیٹر طاہر گجر،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر باسط مقبول ہاشمی اور شکیل احمد کا احتساب عدالت سے سات روز ریمانڈ حاصل کرلیا بتایا گیا پنجاب کانسٹیبلری ملتان بٹالین تھری میں جی پی فنڈز اور بقایا جات کی مد میں23کروڑ روپے سے زائد غبن میں انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ نے باسط مقبول ہاشمی اور شکیل احمد کو حراست میں لے رکھا تھا ملزم شکیل احمد نے48لاکھ روپے ریکوری بھی کرادی،جبکہ باسط مقبول ہاشمی کو انٹی کرپشن کورٹ نے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا اسی دوران جب کیس نیب کو منتقل ہوا تو گرفتار ملزمان بھی نیب کے حصے میں آگئے،گزشتہ دنوں نیب نے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر باسط مقبول ہاشمی اور شکیل احمد کو باقاعدہ حراست میں لے لیا جبکہ طاہر گجر پہلے سے گرفتار کرچکا تھا،تین ملزمان کو احتساب عدالت میں پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا اور تفتیش شروع کردی،مذکورہ ملزمان کو مزید ریمانڈ کیلئے22مارچ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔