کہیں ہلکی کہیں تیز بارش،موسم نے پھر انگڑائی لے لی
ملتان،عبدالحکیم،لڈن، تونسہ شریف(سٹی رپورٹر، نمائندگان)ملتان سمیت جنوبی پنجاب مین منگل کے روز کہیں تیز اورکہیں ہلکی بارش ہوئی جس کے نتیجے میں موسم کافی حد تک سرد ہوگیا اور (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلتی رہیں،ملتان سے سٹی رپورٹر کے مطابق ملتان اور نواحی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز بارش تو کہیں بوندا باندی ہوئی جس سے درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ موسم خوشگوار رہا منگل کی شام کو بھی بادل چھائے رہنے اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا جس سے ہوٹلوں،بازاروں میں رش بڑھ گیا مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی بادل چھائے رہے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے گزشتہ روز ملتان میں کم سے کم درج حرارت17.7 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 27.7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق دین پور شہادت کندلہ جلیل پور ،سسرانہ باگڑ اور علاقہ میں کہیں ہلکی اور کسی جگہ تیز بارش،جبکہ ژالہ باری کی بھی اطلاع ملی جبکہ عبدالحکیم میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ لڈن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق لڈن میں گزشتہ صبح موسم نے انگڑائی لے لی اور موسلادھار بارش ہوئی گئی ،جس سے نشیب فراز کے علاقے پانی سے بھر گئیاور موسم خوشگوار ہو گیا اور گرمی کا زور ٹوٹ گیا ،جس کی بناء پر لوگوں کے چہرے کھل اٹھے ،جبکہ سیوریج بند ہونے کی بناء پر بارش اور گٹروں کا گندا پانی گلیوں میں تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے، جبکہ ماہرین زراعت نے اس بارش کو فصلوں کے لئے بہتر قرار دیا ہے ۔تونسہ شریف سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تونسہ شریف اور گردونواح میں موسلا دھار بارش پونے چھے بجے ہوئی نکاسی آب کا کوئی بہتر انتظام نہ ہونے سے پورے شہر میں پانی سڑکوں پر جمع ہو گیا کچہری روڈ میں تاحال پانی جمع ہے۔
بارش