پنجاب میں ہیپاٹائٹس،جگر،گردے کے امراض پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار

پنجاب میں ہیپاٹائٹس،جگر،گردے کے امراض پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی تیار

ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت پنجاب نے ھیپاٹائٹس،جگر اور گردے کے امراض پر قابو پانے کیلئے جامع ومشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جسکے تحت محکمہ سپیشلائزڈ ھیلتھ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اورمحکمہ پرائمری اینڈ سیکینڈری ھیلتھ کئیرو دیگر تمام متعلقہ ھسپتالوں،شعبوں کی مدد لی جائے گی اسکے علاوہ کڈنی سنٹر ملتان،بہاولپور اور دیگر ھسپتالوں سے مریضوں کے اعدادوشمار حاصل کئے جائیں گے امراض کے خاتمے کیلئے حکومت پنجاب درکار فنڈز مہیا کرے گی ذرائع کے مطابق ھیپاٹائٹس بی کے خاتمے کے لئے اب تک پنجاب میں 26 لاکھ 26 ہزار 260 افراد کی ویکسینیشن بھی کی جا چکی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...