پانی ضائع کرنے سے زیر زمین پانی تیزی سے کم ہورہا ہے،راؤ قاسم

پانی ضائع کرنے سے زیر زمین پانی تیزی سے کم ہورہا ہے،راؤ قاسم

ملتان (نمائندہ خصوصی)منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے یہ قدرت کی طرف سے بیش بہا خزانہ ہے اسے ضائع مت کریں پانی کا تحفظ ہر شہری(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی ذمہ داری ہے ملتان کا شہری علاقہ زیر زمین میٹھے پانی کی دولت سے مالا مال ہے لیکن روز بروز پانی کے بڑھتے ہو ئے ضیاع کے باعث زیر زمین پانی کالیول تیزی سے کم ہو رہا ہے اگر ہم اس انمول نعمت کی قدر کر تے ہو ئے اسے احتیاط سے استعمال کر یں تو ہماری آنیوالی نسلیں بھی اس خزانے سے مستفید ہو سکتی ہیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار (22) مارچ کو ورلڈ واٹر ڈے کے حوالے سے پانی کی اہمیت بارے شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے اپنے ایک پیغام میں کیامنیجنگ ڈائریکٹر واسا نے اس ضمن میں مزید کہا ہے کہ واسا ملتان شہر میں (1448) کلومیٹر طویل واٹر سپلائی نیٹ ورک، (33)واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ذریعے شہریوں کو روزانہ (3) مرتبہ صاف پانی کی سہولت میسر کر رہا ہے اور شہر کی (55) فیصد آبادی اس سہولت سے مستفید ہو رہی ہے انہوں نے بتایا کہ واسا کے (102)ٹیوب ویلوں کے ذریعے (425) فٹ گہرائی سے پانی حاصل کیا جاتا ہے جس میں کسی قسم کی ملاوٹ ، آلودگی،کیمیائی عنصر کا خدشہ نہیں ہے اور اب واسا کی طرف سے (50) مزید آرسینک فری واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے منصوبے پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اور انشاء اﷲ مئی 2018ء میں تمام نئے فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کر دئیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ واساصرف واٹر سپلائی کے ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں کی مد میں ماہانہ (1) کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرکے شہریوں کو ان کی دہلیز پر صاف پانی کی سہولت میسر کر رہا ہے شہری اس گرانقدر نعمت کو احتیاط سے استعمال کریں اور اس کو ضیائع ہونے سے بچائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...