مسلم لیگ ن مفروروں،اشتہاریوں کی جماعت بن چکی ہے،خواجہ رضوان عالم

مسلم لیگ ن مفروروں،اشتہاریوں کی جماعت بن چکی ہے،خواجہ رضوان عالم

ملتان( سٹاف رپورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم کا کہنا ہے کہ شریف خاندان تیسری دنیا کی کرپٹ ترین فیملی کی حیثیت سے کھل کر (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

سامنے آیاہے۔ مسلم لیگ ن مفروروں اور اشتہاریوں کی جماعت بن چکی ہے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے کسی لیڈر کو اگر سر درد بھی ہو تو وہ پیپلزپارٹی اور آصف علی زرداری کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ دونوں جماعتوں کی قیادت کو زرداری فوبیہ ہوگیا ہے یہ بات انہوں نے پارٹی کارکنان و عہدیداران کے ایک وفد سے اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کی عدالتی پیشی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ مجھے کیوں نکالا گیاکے مصداق داغی باغی سب کا کڑا احتساب ہوگا اور جیل بھی جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دانیال‘ طلال کے بعد کیپٹن(ر) صفدر کی باری ہے۔ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوچکی ہیں۔سب ملکی چور باری باری عدالتی کارروائی کا سامنا کرتے ہوئے یا تو جیل جائیں گے یا پھر ملک سے بیماری کا بہانہ بنا کر فرار ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نااہل اور کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کا سارا بوجھ عوام برداشت کر رہے ہیں۔ ملک و قوم کے وسائل لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت بن چکانا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...