ڈیرہ:قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت

ڈیرہ:قتل کیس میں ملوث ملزم کو سزائے موت

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

ماجد کریم فاروق نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ایک ملزم محمد نواز کو سزائے موت ،دو لاکھ روپے جرمانہ اورعدم ادائیگی پر 6 ماہ قید جبکہ ایک ملزم کو بری کردیا استغاثہ کے مطابق پویس تھانہ کوٹ مبارک کو مدعی قادر بخش نے بتایا کہ ملزمان محمد نوازا و ر غلام حسن نے نذر حسین کو چوری کے شبہ پر فائر مار کر قتل کر دیا تھا جس پر تھانہ کوٹ مبارک پولیس نے مقدمہ نمبر 166/16 زیر دفعہ 302/324،109/34 درج کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیا جس کی سماعت مکمل ہو نے اور جرم ثابت ہونے پرعدالت نے ملزم محمد نواز ولداللہ وسایا کو سزائے موت ، دو لاکھ ر وپے جرمانے کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ پر مزید 6ماہ قید بھگتنا ہو گی جبکہ دوسرے ملزم غلام حسن کو بری کر نے کا حکم سنایا ہے۔

سزائے موت

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...