بلدیہ خانیوال کے ماہانہ اجلاس کی جھلکیاں ( شیخ صا بر سے )

بلدیہ خانیوال کے ماہانہ اجلاس کی جھلکیاں ( شیخ صا بر سے )

ٌأٌؐٗ*بلدیہ خانیوال کا ماہانہ اجلاس ایک گھنٹہ تا خیر سے شروع ہوا ۔

* اجلاس سے قبل (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

چیئر مین اور وائس چیئر مین اپنے کونسلروں کے ہمراہ اپنے اپنے کمروں میں بیٹھے رہے ۔

* گزشتہ اجلاس کی ہنگامی آرائی کے پیش نظر ایس ایچ او تھا نہ سٹی شیخ ہارون الہٰی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھے ۔

*اجلا س کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

* پہلی مرتبہ اجلاس میں دو حقیقی بھائی کونسلرز شیخ فتح علی اور شیخ محمد علی ایوان میں چپ سادھے بیٹھے رہے ۔

*اجلاس کے آغاز میں کونسلر رانا خلیل نے گو سپیکر گو کے نعرے لگائے اور سٹیج پر چڑھ گئے ۔

*عبدا لصمد خان خٹک نے کنو ینیر کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف قرار داد پیش کی ۔

*کونسلر وزیر اقبال خان نیازی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی کچھ شقوں کا ذکر کیا جس پر کنو ینیر نے کہا کہ میں سب جانتا ہوں

*ایم این اے گروپ کے کونسلر چوہدری انور جٹ بھی متعدد مرتبہ ثیخ پا ہوئے ۔

*کونسلر چوہدری زاہد نے دوبارہ اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیا اور اکثریت کونسلروں نے ڈیسک بجا کر تائید کی ۔

*کنو ینیر رانا عبد الرحمن پہلی مرتبہ حواس باختہ ہو کر اجلاس ملتوی کرنے کا اعلان کرکے اپنے کونسلروں کے ہمراہ ایوان سے چلے گئے ۔

*چیئر مین گروپ کے اکثریت کونسلروں نے اپنا کنو ینیر ملک عاشق حسین کھو کھر کو منتخب کرکے اجلا س کی کاروائی دوبارہ شروع کر دی ۔

*کنو ینیرملک عاشق حسین نے اجلاس کے اختتام پر چیف آفیسر بلدیہ افتخار احمد بنگش کو حکم دیا کہ آئندہ اجلاس میں کونسلروں کی شکایات کا ایجنڈا رکھا جائے ۔

* اجلاس ختم ہونے کے بعد شرکا ء کے اعزاز میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ۔

*ایک صحافی کی نشاندہی پر ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی کھانا دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...