چیئرمین بلدیہ کرپشن چھپانے کیلئے ماحول خراب کررہے ہیں،رانا عبدالرحمن

چیئرمین بلدیہ کرپشن چھپانے کیلئے ماحول خراب کررہے ہیں،رانا عبدالرحمن

خانیوال (بیورونیوز )بلد یہ خانیوال کے وائس چیئرمین رانا عبدالرحمن نے (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا اپنی کرپشن چھپانے اور من پسند کونسلروں کو نواز نے کیلئے بلدیہ خانیوال کا ماحوم خراب کررہے ہیں قوائد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں مسلم لیگ (ن) کے کونسلروں کے فنڈز روک کر ان کے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو بند کردیا گیا صفائی کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے بلدیہ خانیوال کے اجلاس کے موقع پر غیر متعلقہ افراد کو بلدیہ کے کمروں میں بٹھا یا جاتا ہے تاکہ اھر اگر کونسلرز میں کوئی جھگڑا ہوتو غیر متعلقہ افراد ہم پر حملہ کردیں ۔ گزشتہ روز بھی اجلاس کے آغاز کیلئے تلاوت قرآن پاک شروع نہیں ہوئی تو چیئرمین کے حامی کونسلر عبدالصمد خٹک نے میرے روکنے کے باوجود قرار داد پڑھنی شروع کردی کہ کنوینر پہلے اعتماد کا ووٹ لے پھر اجلاس شروع کرے ۔

رانا عبدالرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...