ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام ملازمین کی مستقلی کیلئے احتجاجی مظاہرہ

ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام ملازمین کی مستقلی کیلئے احتجاجی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)ایپکا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت صدروسیم بلوچ ، جنرل سیکرٹری قاسم بھٹہ نے کی انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹ ملازمین جو کہ عرصہ دس سال سے محکمہ میں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
سرکاری خدمات سر انجام دے رہے ہیں حکومت نے بارہا وعدوں کے باوجود ان کو ریگولر نہ کیا ہے اور اس پر ظلم کی انتہاء یہ کہ ان تنخواہ بھی روک دی گئی ہے جس سے ملازمین کے گھروں میں فاقہ کشی کا عالم ہے اور نہ ہی ان کی توسیع کی سمری جو کہ سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے دسمبر کے پہلے ہفتے میں منظوری کے لئے ارسال کی گئی تھی تین ماہ گزرنے کے باوجود وہ سمری فنانس ڈیپارٹمنٹ میں پڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت کنٹریکٹ ملازمین کو فوری طور پر ریگولر کرے اور ان کی تین ماہ سے روکی گئی تنخواہ بھی ان کو فورا دی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اور ہمارے باقی مطالبات جن میں یوٹیلٹی الاؤنس ، ، ہاؤس ریکوزیشن ، گروپ انشورنس کی رقم ریٹائرمنٹ کے موقع پر ادا کی جائے ، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت میں کلیرکل سیٹوں کو بحال کیا جائے،اور محکموں کی نجکاری بند کی جائے شامل ہے کو بھی منظور کیا جائے ۔