ریجنل کمپلینٹ سنٹر ملتان کو 24گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ

ریجنل کمپلینٹ سنٹر ملتان کو 24گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ

ملتان(کرائم رپورٹر) ریجنل کمپلینٹ سنٹر ملتان کو 24 گھنٹے فعال کرنے کا فیصلہ، اس حوالے سے آر پی او ملتان نے کمپلینٹ سنٹر کو(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

فعال کرنے کے لیے آئی ٹی انچارج محمد حنیف کو ہدایت دے دی ہے۔ کمپلینٹ سنٹر کو فعال کر کے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملتان ریجن کے شہری 9585 کے ذریعے ریجنل کمپلینٹ سنٹر پر شکایات درج کرا سکتے ہیں، جس میں غلط تفتیش، جھوٹا مقدمہ، ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونا کی شکایات شامل ہیں۔ کمپلینٹ سنٹر میں بے گناہ کی گرفتاری، غیر قانونی حراست اور جائز کام میں تاخیر کی شکایات شامل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر