بری نہ کرنے پر چوری کے ملزم کی علاقہ مجسٹریٹ کو دھمکیاں،جوتا اچھال دیا
ملتان(خبرنگار خصوصی)چوری کے مقدمہ میں بری نہ کرنے پر ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کو دھمکیاں دینے کے بعد جوتا اچھال دیا۔جس سے عدالت میں خوف ہراس پیداہوگیا۔ ذرائع (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کے مطابق گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ زاہدقیوم کی عدالت میں تھانہ چہلیک میں درج چوری کے مقدمہ میں ملزم اعجازاحمدکوبخشی خانہ لاکرپیش کیاگیاتو ملزم نے مجسٹریٹ سے کہا کہ اگرآج اس کو بری نہیں کیاتووہ اسے جان سے ماردے گااورملزم نے بدتمیزی کرنے کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی جس پولیس اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی توملزم نے اپناجوتااتارکرفاضل جج کی طرف پھینک دیا جو انہیں جالگا جس پر علاقہ مجسٹریٹ اپنے چیمبرمیں چلے گئے اورپولیس اہلکارملزم کوپکڑکرواپس بخشی خانہ لے گئے جس کے بعدضلع کچہری میں خوف ہراس پھیل گیا۔