محکمہ جیل خانہ جات کے 4افراد کی ڈی آئی جی کے عہدہ پر ترقی
لاہور(کرائم رپورٹر) محکمہ جیل خانہ جات کے چار افراد کو ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی دے دی گئی ہے۔ ترقی پانے ولاوں میں محکمہ جیل خانہ جات کے ملک مبشر احمد خاں بھی شامل ہیں۔ جس میں ملک مبشر احمد خاں کو گریڈ 18سے گریڈ 19میں ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔ عبدالرؤف رانا کو بھی ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی دی گئی ہے اسی طرح شوکت فیروز کو سپرننٹڈنٹ سے ڈی آئی جی عہدہ پر ترقی دی گئی ہے۔جبکہ گریڈ 18میں سپرنٹنڈنٹ عہدہ کے افسر طارق محمود خاں بھی گریڈ 19میں ڈی آئی جی کے عہد ہ پر ترقی دی گئی ہے۔