رائے ونڈ : ٹریکٹرز ، موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتا ر ، مسرٍوقہ مال و اسلحہ برآمد

رائے ونڈ : ٹریکٹرز ، موٹر سائیکلیں چوری کرنیوالا 3رکنی گینگ گرفتا ر ، مسرٍوقہ ...

رائے ونڈ (نمائندہ پاکستان)رائیونڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہو ئے ٹریکٹر اور موٹرسائیکلیں چوری کرنے والی تین رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا مقدمہ درج مزید تفتیش جا ری۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی رائیونڈ کے ایس ایچ او رانا ارحم نے چوری ڈگیتی کی بھڑتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر اعلی افسران کی ہدایات پر ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے دن رات محنت کرکے بشارت چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا بشارت،اکبر اور ثقلین کے قبضہ سے دو عدد ٹریکٹر ،چار موٹر سائیکلیں ،بیس موبائل فونز، دو عدد پسٹلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی