سگے بھائی نے7سالہ بہن کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

سگے بھائی نے7سالہ بہن کو بداخلاقی کا نشانہ بناڈالا،ملزم گرفتار،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)سگے بھائی نے 7سالہ بہن کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا،(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ شاہ شمس کے علاقہ بستی واں چھٹہ میں عمران عرف مانی نے اپنی 7سالہ بہن (س) کو بد اخلاقی کا نشانہ بنا یا،بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھا ہوگئے ،ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اس بارے ایس پی کینٹ ڈاکٹر فہد مختار کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کا ذہنی توازن ٹھیک نہ ہے۔اس کی والدہ گھر سے باہر گئی ہوئی تھی ،جبکہ والد اکبر نشے کا عادی ہے۔متاثرہ بچی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب شاہ شمس پولیس نے ملزم عمران کو گرفتا ر کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔