ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھو ں کی نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی اشیاء سے محروم

ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھو ں کی نقدی ، زیورات و دیگر قیمتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٍٍ لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی۔طلائی زیورات۔موبائل فون۔کاروں و موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابقہ سندر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عنایت اور فیملی سے 10لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات, پرانی انارکلی میں اعظم اور فیملی سے 9لاکھ 50ہزار لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔ہیر میں ڈاکوؤں نے معراج دین اور فیملی سے 8لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔اقبال ٹاون سے ڈاکوؤں نے نعیم اور فیملی سے 7لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔فیصل ٹاون سے ڈاکوؤں نے شاہنواز اور فیملی سے 6 لاکھ50ہزار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔مسلم ٹاون کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے صادق اور فیملی سے 5 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ، شیراکوٹ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے نثار سے 4لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔ سرور روڈ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے خرم نواز اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات۔لوئر مال کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے صفدر اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی۔شمالی چھاونی سے ڈاکوؤں نے عبدالرحمان اور فیملی سے 2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی شادمان سے احتشام اور فیملی سے 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی چھین لیے گئے۔جبکہ مناواں ۔مانگا منڈی ۔مسلم ٹاون سے کاریں اورنواب ٹاون،نشتر کالونی ،شادمان اور ٹاون شپ، فیکٹری ایریا اورکاہنہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -