صفائی نہ کرنے پر معلمہ کا ظالمانہ تشدد،طالبہ کی آنکھ پھوڑ دی

صفائی نہ کرنے پر معلمہ کا ظالمانہ تشدد،طالبہ کی آنکھ پھوڑ دی

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) نواحی موضع چوہدری چاہ باغ والہ میں قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نذیر والا میں گزشتہ روز کلاس معلمہ فرح نے کلاس میں صفائی نہ کرنے پر کلاس چہارم کی(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

طالبہ زنیرہ بی بی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا ،دوران تشدد ڈانڈا اس کے چہرے پر آنکھ کے قریب لگا جس سے اس کی آنکھ کے نیچے سے خون جاری ہو گیا اور آنکھ پر سوجن ہو گئی، معلمہ فرخ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچ گئی جہاں اس کو دوائی دلوا کر نامعلوم عورت کے ذمہ لگا دیا ، نامعلوم عورت اسے اس کا گھر ڈھونڈوانے کے لئے کئی علاقے گھماتی رہی اور گھوڑ ا چوک کے قریب بچی کے والد نور محمد قریشی کو موبائل فون کے ذریعے اطلاع کی ، اطلاع پر والد نور محمد گھوڑا چوک پہنچ کر بچی کو ساتھ لے گیا اور سکول کی معلمہ کے خلاف تھانہ کوٹ ادو درخواست دے دی جس پر پولیس نے بچی کے میڈیکل کے لے ڈاکٹ جاری کر دیا ، مگر 24گھنٹے گزرنے کے باوجود معلمہ کے خلاف کاروائی نہ کی ، اس بارے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سپیشلسٹ کی رپورٹ کے مطابق بچی کو آنکھ کے نیچے ڈنڈے لگنے سے چوٹ ہے جب کہ آنکھ کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...