مناواں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک

مناواں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ شخص ہلاک

لاہور (خبرنگار) مناواں کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 30 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ گئے جائے وقوع سے تمام شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا بتایا گیا ہے کہ مناواں کے علاقے مجید پارک کا رہائشی 30سالہ سلیمان اپنے گھرمیں سورہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کر کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا۔

مزید : علاقائی