آتشزدگی کے مختلف واقعات ‘ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

آتشزدگی کے مختلف واقعات ‘ لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

لاہور(خبرنگار)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ امدادی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ اعوان ٹاؤن میں رہائش پذیر فاروق احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ اہل خانہ خوفزدہ ہوکر جان بچانے کے لئے گھر سے باہر نکل آئے ۔ آگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔محلے داروں کی اطلاع پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیاریسکیو ذرائع کا کہنا ہے آگ لگنے سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا ہے۔مصطفی آباد ممڈوٹ بلاک میں رہائش پذیر افضال احمد کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان جل گیا جبکہ خوف وہراس کی فضا پیداہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیوکے مطابق آگ پر بروقت قابو لیا گیا دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...