آرٹس کونسل آرٹ،کلچر اور علاقائی ثقافت کی خدمت کیلئے وقف ہے،سجاد جہانیہ

آرٹس کونسل آرٹ،کلچر اور علاقائی ثقافت کی خدمت کیلئے وقف ہے،سجاد جہانیہ

ملتان(فورم رپورٹر)روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

ملتان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اور دو پنجابی سرائیکی اور ہریانوی زبانوں پر مشتمل بہار پاکستان مشاعرہ تقریب سے بطور میزبان نظامت اور خطاب کرتے ہوئے محمد سجاد جہانیہ ریذیڈنٹ ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل نے کہا کہ آرٹس کونسل آرٹ،کلچر اور علاقائی ثقافت کی خدمت کرنے کیلئے ہے اور الحمداللہ ادارہ ادب کی خدمت میں بھی پیش پیش ہے،انہوں نے کہا کہ روزنامہ’’پاکستان‘‘ کے ساتھ ملکر بہار پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کرکے منفرد کام سرانجام دیا ہے،محمد سجاد جہانیہ نے کہا کہ پاکستان میں بولی جانے والی تمام بولیاں ہماری اپنی ہیں اور شاعر اپنے کلام کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں کی محرومیوں کی آواز بلند کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے ساتھ ملکر آئندہ بھی ادبی، ثقافتی، مذہبی اور کلچرل تقریبات سجاتے رہیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...