ہریانوی زبان کو مشاعرہ میں شامل کرنا خوش آئند،ہرقسم کے تعصب سے پاک ہوکر متحد ہونیکی ضرورت ہے،رانا تصویر احمد

ہریانوی زبان کو مشاعرہ میں شامل کرنا خوش آئند،ہرقسم کے تعصب سے پاک ہوکر متحد ...

ملتان(فورم رپورٹر)روزنامہ ’’پاکستان‘‘ اور ملتان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے بہار پاکستان مشاعرہ تقریب سے(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

خطاب کرتے ہوئے رانا تصویر احمد چیئرمین تحریک صوبہ ملتان نے کہا کہ ہمارے لئے بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ ہماری زبان ہریانوی کومشاعرہ میں شامل کیاگیا،انہوں نے کہا کہ اس خطہ جنوبی پنجاب مین بولی جانے والی زبانیں،کلچر،ثقافت،ادب سے ہم پیار کرتے ہیں اور ہر تعصب سے پاک ہوکر ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے اور ہمیں اپنے اندر برداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہے،رانا تصویر احمد نے کہا کہ روزنامہ ’’پاکستان‘‘ صحافت کی خدمت کے ساتھ کلچرل،ثقافت،ادب کے فروغ میں بھی اپنا مثبت کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر