ایف آئی اے کی 2مختلف کارروائیاں‘ 2ملزم گرفتار

ایف آئی اے کی 2مختلف کارروائیاں‘ 2ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) ایف آئی اے نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کر کے لوٹ مار کرنے والے ایک گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطاق پہلی کارروائی میں خواتین کو بلیک میل کر کے لوٹ مار کرنے والے ایک گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں ملزم عمر اشرف وغیرہ نے ایک گروہ بنا رکھا ہے اور سافٹ ویئر کے ذریعے خواتین کو بلیک میل کر کے لاکھوں روپے کی لوٹ میں ملوث ہے ۔ اسی طرح دوسری کارروائی میں ایف آئی اے نے بلیک لسٹ میں شامل ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کے خلاف فراڈ اور انسانی سمگلنگ کے کیس درج ہیں اور ملزم بلیک لسٹ میں شامل ہے ملزم لاہور سے ایران جانا چاہتا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پر بلیک لسٹ میں نام شامل ہونے پر اسے حراست میں لے لیا گیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کا تعلق وزیر آباد سے ہے اور تفتیش کے لئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...