مصطفی آباد: سکیورٹی گارڈ کا گلا کاٹ دیا گیا‘ زیر تعمیر مکان سے لاش برآمد

مصطفی آباد: سکیورٹی گارڈ کا گلا کاٹ دیا گیا‘ زیر تعمیر مکان سے لاش برآمد

لاہور(خبرنگار)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان سے سکیورٹی گارڈ کی لاش برآمد،سکیورٹی گارڈ کو گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں گزشتہ روز زیر تعمیر عمارت میں جب مستری کام کے لئے پہنچے تو 50سالہ سکیورٹی گارڈ نذیرمردہ حالت میں پڑا تھا جس کی نعش دیکھ کر مزدوروں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مقتول کی نعش مردہ خانہ میں جمع کروادی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

مزید : علاقائی