ڈرگ کورٹ: مختلف مقدمات میں مجرموں کو 3لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں

ڈرگ کورٹ: مختلف مقدمات میں مجرموں کو 3لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں

لاہور(نامہ نگار)ڈرگ کورٹ نے مختلف مقدمات کافیصلہ سناتے ہوئے مجرموں کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے ۔جن میں راوی ٹاؤن لاہور سے فرخ عثمان ، مجاہد حسین بٹ ، کامران ارشاد، اعظم سلیم ، خالد محمود ، محمد زبیر وغیرہ شامل ہیں۔

یہ ملزمان ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے اور غیر قانونی ادویات کی خریدو فروخت میں ملوث تھے۔

مزید : علاقائی