ماڈل ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اور کینٹ کچہریوں میں ججوں کے تبادلے

ماڈل ٹاؤن، ڈسٹرکٹ اور کینٹ کچہریوں میں ججوں کے تبادلے

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عابد حسین قریشی نے ماڈل ٹاؤن کچہری ، ضلع کچہری اور کینٹ کچہری میں ججوں کے تبادلے کے بعد نیا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیاہے۔تبادلہ کیے جانے والے ججوں کی عدالتوں کے فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ڈیوٹی جج کریں گے۔ماڈل ٹاون کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ حافظ شاہد جاوید کی عدالت کے کیسز جوڈیشل مجسٹریٹ سعدیہ سلطانہ ،جوڈیشل مجسٹریٹ آصف ریاض کی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ ندیم، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد رمضان کی عدالت کے کیسز نوید اشرف اعوان، احسن رضا کی عدالت کے کیسز کی راشد علی خان سماعت کریں گے ۔

ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر فاروق وڑائچ کی عدالت کے کیسز جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی، جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کی عدالت کے کیسز جوڈیشل مجسٹریٹ غلام شبیر چیمہ، جوڈیشل مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی اور عمر نواز وڑائچ کے کیسز کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ علی اکبر کریں گے۔اسی طرح کینٹ کچہری جوڈیشل مجسٹریٹ طلعت محمود کی عدالت کے کیسز جوڈیشل مجسٹریٹ محمد یوسف کریں گے۔ جب تک نئے تعینات ہونے والے جج صاحبان چارج نہیں سنبھال لیتے تب تک مذکورہ ڈیوٹی جج صاحبان ہی مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...