کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے حسن خان منہ پرگیندلگنے سے زخمی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے پلے آف میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی حسن خان زخمی ہوگئے۔ میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان کھلاڑی حسن خان منہ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، گیند لگنے سے منہ سے خون بہنے لگا، جسے روکنے کے لیے فوری طور پر منہ پر کپڑا رکھ دیا گیا اور شدید تکلیف کے باعث حسن خان کو گراؤنڈ سے باہر لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ فوری طور پر فرنچائز ٹیم کی انتظامیہ نے حسن خان کی چوٹ سے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں۔