وسیم اکرم نے بہترین بیٹسمین اور باؤلرز کے نام بتادئیے

وسیم اکرم نے بہترین بیٹسمین اور باؤلرز کے نام بتادئیے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،حسین طلعت پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین جبکہ محمد سمیع اور راحت علی بہترین بولرز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ غیر ملکی کوچز سے نوجوان لڑکوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل میں بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن حسین طلعت کے سوا کوئی اچھا بیٹسمین نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ محمد سمیع اور راحت علی کی پرفارمنس متاثر کن رہی،۔

راحت اچھا بولر ہے جبکہ سمیع کی فٹنس بہت اچھی ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ملتان کے خلاف میچ میں شاہین کا ایک اسپیل کافی اچھا تھا، اس میں ٹیلنٹ موجود ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی